05 فروری ، 2015
لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناہےکہ ایل این جی سےبجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور ایک لمحہ ضائع کیے بغیر توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایاجا رہا ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ ملکی کی بقاء کی جنگ ہے۔لاہورمیں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس ہوا، وزیر اعلی ٰ کاکہناتھاکہ حکومت توانائی بحران سےنمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہےاور متبادل ذرائع سےبھی توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے،چائناایگزم بینک اور چائنا ڈویلپمنٹ بینک کےوفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، شہبازشریف کاکہناتھاکہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کےتحت ترجیحی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جا رہا ہے، لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کےناسور کاخاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے،قوم دہشت گردی کیخلاف یک جان اور دو قالب ہوچکی ہے۔