پاکستان
05 فروری ، 2015

الطاف حسین یونیورسٹی : سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں ریلیاں

 الطاف حسین یونیورسٹی : سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں ریلیاں

حیدرآباد ....... حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں شہر کو خوبصورتی سجادیا گیا، ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں۔ایم کیوایم کے مطابق جشنِ صبح نو کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس آفسز اوردیگر تنظیمی دفاتر پر چراغاں کے علاوہ شہر بھر کی مختلف گلیوں، شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ایم کیو ایم کے پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں۔ بعض اہم شاہراہوں اور گلیوں کو تنظیمی پر چموں،برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ جشن صبح نو کی تیاریوں کا جائز ہ لینے کےلئے متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین، زونل انچارج نوید شمسی، اراکین زونل کمیٹی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے دورہ کیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالیں۔ ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے باغ مصطفی گروانڈ میں ہفتہ کو ایک شاندار میوزیکل پرگرام کا انعقا د کیاجارہا ہے۔

مزید خبریں :