06 فروری ، 2015
لاہور........معطلی کا شکار سعید اجمل کے ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ میں آنے میں مزید ایک دو روز لگ جائیں گے۔ امکان ہےآئی سی سی اتوارتک رپورٹ جاری کرے۔ سعید اجمل کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔صرف انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے بلکہ رپورٹ کے حصول میں بھی ۔ان کے ایکشن کی ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ آج بھی آنے کا امکان نہیں ہے۔کل سے ورلڈ کپ وارم اپ میچز شروع ہوں گے۔اب کسی بھی ٹیم میں تبدیلی ٹینکنکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی۔امکان ہے سعیداجمل کے ایکشن کی نئ رپورٹ اتوار یا پیر تک سامنے آئے گی۔ سعید اجمل کا بائیومیکنک ٹیسٹ 24جنوری کو چنئی میں ہوا تھا۔