کھیل
06 فروری ، 2015

سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ ورلڈکپ کےبعد دیکھیں گے،نجم سیٹھی

سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ ورلڈکپ کےبعد دیکھیں گے،نجم سیٹھی

کراچی.......پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر کوئی ڈیڈلاک نہیں، کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ اور نئے کپتان کا معاملہ ورلڈکپ کےبعد دیکھیں گے ، پاکستان سُپر ليگ ضرور ہوگی لیکن دبئی میں ہوگی، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لاکھوں ڈالر مانگ رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ماضی میں بھی سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر سینئرز سے مشاورت کی گئی تھی، اس معاملے پر بھی ورلڈ کپ کے بعد بات کی جائے گی، ٹیم کی پرفارمنس کا بھی کنٹریکٹ کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ بنگلادیش سے معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ نجم سٹھی نے کراچی میں سابق کرکٹرز سے بھی ملاقات کی جس میں قومی کرکٹ اسٹریکچر میں بہتری کیلئے مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں :