30 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چیف الیکشن کمیشنر کے تقرر پر اتفاق رائے کے لئے تین نام اپوزیشن لیڈر کے پاس بھیجے ہیں۔ایوان وزیر اعظم اسلام آباد سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائد حزب اختلاف کو بھیجے گئے ناموں میں جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ، جسٹس ریٹائرڈ امیر الملک مینگل اور جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کے نام شامل ہیں ۔