30 اپریل ، 2012
اسلام آباد … مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان کو ایوان میں بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور ایوان میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ذرئع کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٴٹ نہیں کیا جائے گابلکہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔