پاکستان
30 اپریل ، 2012

این آر او سے پہلا فائدہ میاں نواز شریف نے اٹھایا،وزیر اعظم

این آر او سے پہلا فائدہ میاں نواز شریف نے اٹھایا،وزیر اعظم

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے اقتدار سے چمٹے رہنے کا شوق نہیں، مجھے تبدیل کرنے کا آئینی راستی میرے خلاف تحریک عدم اعتماد ہے جس کو خواہش ہے وہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے۔سینیٹ میں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اقتدارسے چمٹے رہنے کاکوئی شوق نہیں ہے ،اگر5سال بعدمجھے کوئی بھیجناچاہتاہے تومجھے ڈی نوٹیفائی کریں۔وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں شریف کورٹس کونہیں مانتا،آج مجھے کہاجاتاہے کہ میں سزایافتہ وزیراعظم ہوں،میں یاددلاناچاہتاہوں کہ نوازشریف بھی9سال سزایافتہ رہے،نوازشریف کوسزایافتہ ہونے کے باوجوداپنے سرپربٹھایا،آئین کاتحفظ نہ کروں تومقبول ترین رہنمابن سکتاہوں،جبکہ مسلم لیگ(ن)آئین میں ایک ترمیم بھی نہیں کرسکی۔وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ(ن)نے بھی مجھے ووٹ دیاتھا، در اصل ٹارگٹ میں نہیں ہوں بلکہ این آر او ہے ،اور این آر اوسے فائدہ میں نے نہیں اٹھایا بلکہ پہلے فائدہ اٹھانے والے تو میاں نواز شریف خود تھے ۔اس سے قبل وزیراعظم کی آمدپرمسلم لیگ (ن) کے اراکین نے سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ کیا ،اس موقع پرظفر علی شاہ نے احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم نااہل ہوگئے، ایوان میں نہیں آسکتے۔

مزید خبریں :