کھیل
08 فروری ، 2015

پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا، محمد حفیظ بھی انجری کے باعث ٹیم سے باہر

پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا، محمد حفیظ بھی انجری کے باعث ٹیم سے باہر

سڈنی.........ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا محمد حفیظ کی صورت میں لگا ہے جو انجری کےباعث میگاایونٹ شروع ہونے سےپہلے ہی اس سے باہر ہوگئے ہیں ، ایک کے بعد ایک انجری ایک کے بعد ایک آؤٹ ۔جنید کے بعد حفیظ آؤٹ۔ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل بیٹنگ آل راؤنڈر محمد حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ مقابلوں سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انہیں ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور اس دوران پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں چار میچز کھیل چکی ہوگی اور پہلے راؤنڈ کی قسمت کا فیصلہ بھی کم و بیش ہوچکا ہوگا ۔ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ نے کرکٹ بورڈ کو حفیظ کی انجری سے آگاہ کردیا ہے۔حفیظ کی انجری ورلڈکپ کےلیے آسٹریلیا پہنچی ہوئی پاکستان ٹیم کو لگنے والا دوسرا دھچکا ہے۔ اس سے پہلے پندرہ کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر جنید خان بھی انجری ہی کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہيں اور ان کی جگہ راحت علی کو بھیجا جارہاہے۔ محمد حفیظ کو چند دن میں ہی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے بھی گزرنا تھا ، ان کی انجری ایسے وقت میں سامنے آئی جبکہ ورلڈکپ شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں لیکن حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھاگئے ،، حفیظ کو ورلڈکپ کھیلے بغیر وطن لوٹنا ہوگا ۔

مزید خبریں :