08 فروری ، 2015
ممبئی .......بھارت میں نا بینا افراد نے کار ریلی کے دوران ثابت کر دکھایا کہ نابینا افراد بھی دکھا سکتے ہیںبیناؤں کو راستہ ۔ ممبئی میں سالانہ بلائنڈ مَین کار ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے دوران بینائی سے محروم افراد نے رہنمائی کا کام انجام دیا ۔ ریلی میں نابینا افراد نے ڈرائیوروں کو بریل پر بنے نقشے کی مدد سے راستہ بتایا۔9ویں بلائنڈ مَین کار ریلی کا مقصد شہریوں کو بصارت سے محروم افراد کی اہمیت کا احساس دلانا تھا ۔