08 فروری ، 2015
سنگا پور......شیر نقلی ہیں تو کیا ہوا، ڈانس تو یک دم اصلی ہے،سنگاپور میں لائن ڈانس کا انعقاد کیا گیا،جس میںدس ممالک کی چودہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ بین الاقوامی لائن ڈانس کا میلہ سنگاپور کے چائنا ٹاؤن میں سجایا گیا۔ شیر کا روپ دھارے انسانوں نے ایسے کرتب دکھائےکہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔اس 8ویں سالانہ ڈانس مقابلے کی فاتح سنگاپور کی ٹیم قرار پائی ۔ شائقین بھی اس منفرد رقص سے خوب لطف اندوز ہوئے۔