08 فروری ، 2015
سڈنی...... پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل پہلا وارم اپ میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں بنگلا دیش کے خلاف مد مقابل ہوگی۔جنید خان اور محمد حفیظ ان فٹ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں،بلاول بھٹی کو نیوزی لینڈ میں خراب کارکردگی کے بعد ورلڈ کپ میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ راحت علی ابھی تک آسٹریلیا کے ویزے کے منتظر ہیں۔میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں وارم اپ میچوں میںنیوزی لینڈ کی ٹیم زمبابوے کا سامنا کرے گی۔جنوبی افریقا کی ٹیم سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔