دنیا
09 فروری ، 2015

مصر : فٹ بال اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی،ہلاکتیں 74ہوگئیں

مصر : فٹ بال اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی،ہلاکتیں 74ہوگئیں

قاہرہ........مصر میں فٹ بال اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ رات مصر کی دو بڑی ٹیموں الزمالک اور انپی کے درمیان میچ جاری تھا ۔ الزمالک ٹیم کے شائقین نے، جنھیں وہاٹس نایٹس کے نام سے پکارا جاتا ہے اسٹیڈیم میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی ۔پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے علاوہ فائرنگ بھی کی ۔الزمالک فٹ بال کلب کے حامیوں نے مرنے والے افراد کی فہرست ذرائع ابلاغ کو جاری کی ہے جس کے مطابق تمام ہلاک شدگان عام شہری اور فٹ بال شائقین تھے۔دوسری جانب مصری حکام نے فٹ بال لیگ فوری طور پر ملتوی کردی اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :