09 فروری ، 2015
کراچی .........آپ کرکٹ میچ دیکھ رہے ہوں تو چائے کی طلب بھی ہو گی،اور جب میچ میں سنسنی خیز لمحات میں ہوں یا آپ کی ٹیم جیت رہی ہو،تو ہاتھ میں چائے کی پیالی کی کیا بات ہے،اسی لئے کراچی میں ایک منچلے نے اپنے ہوٹل کو ورلڈ کپ سے منسوب کردیا۔ورلڈ کپ کا بخار پھیلتا جا رہا ہے،برنس روڈ پر ایک چائے والے نے اپنے ہوٹل کو ورلڈ کپ کے رنگ میں رنگ دیاہے،مالک تو مالک ملازمین بھی پاکستانی کٹ پہن کر کام کر رہے ہیں،ساتھ ہی مالک کی طرف سے یہ پیشکش بھی ہے کہ جو فرد گرین شرٹ پہن کر آئے اسے ایک چائے فری ملے گی،یہاں آپ کو ہر قسم کی چائے ملے گی، ٹک ٹک چائے،یہ مصباح کی طرح ٹھنڈی،بوم بوم چائے، آفریدی کی طرح تیز اور کڑک،خان چائے،یونس خان کی طرح، شہزادہ چائے،احمد شہزاد،شاہ جی چائے،یاسر شاہ اور تو اور چھوٹا اکمل انڈا آمیلٹ بھی موجود ہے۔لیموں قہوہ کو لمبو قہوہ کا نام دیا گیاہے،جوں جوں ورلڈ کپ قریب آئے گا،کرکٹ کے متوالے انوکھے انداز اپناتے رہیں گے۔