کھیل
10 فروری ، 2015

فاسٹ بالر جنید خان کی تقریب ِ ولیمہ صوابی میں ہوئی

فاسٹ بالر جنید خان کی تقریب ِ ولیمہ صوابی میں ہوئی

صوابی........قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ اور کھیل کے میدان سے تو باہر ہوگئے۔ تاہم شادی کرکے نئی زندگی کی اننگز شروع کردی۔ جنید خان کے ولیمے کی تقریب ان کے آبائی علاقے صوابی میں منعقد ہوئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے آج ازدواجی زندگی کی اننگز شروع کردی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب آبائی علاقے متراڈاگئی صوابی میں منعقد ہوئی۔ ورلڈ کپ اسکواڈ سے انجری کے باعث باہر ہونے کے باوجود زندگی کے نئے باب کی شروعات پر جنید خان انتہائی خوش ہیں۔ شادی کی تقریب روایتی انداز میں نہایت سادگی مگر جوش و خروش سے منائی گئی۔ دعوت میں گاؤں والوں اور خصوصی مہمانوں کے لئے الگ الگ انتظام کیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں کی تواضع پلاؤ،دال اور حلوے سے کی گئی جبکہ باہر کے مہمانوں کو پلاؤ،بھنا ہوا گوشت، دال،چکن اور حلوا پیش کیا گیا۔ شادی پر دوست احباب کافی خوش نظر آئے۔ جنید خان نے مقامی طور پر تیار کردہ کرتا شلوار زیب تن کر رکھا تھا۔ جنید کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دلہن کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے جائیں گے۔

مزید خبریں :