کھیل
11 فروری ، 2015

مشن ورلڈ کپ: پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا

مشن ورلڈ کپ: پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا

سڈنی......مشن ورلڈ کپ سے پہلےشاہینوں کا آخری امتحان، آج انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کیلیے سڈنی میں سجے گامیدان، فاسٹ بولر سہیل خان ان فٹ ، وارم اپ میچ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش کو تو ہرا دیا،آج اس کا مقابلہ ہے انگلینڈ کے ساتھ یعنی کمبی نیشن بنانے اور کھلاڑیوں کو آزمانے کا آخری موقع ہے۔فاسٹ بولر سہیل خا ن اَن فٹ ہونے کے باعث وارم اپ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں مینجمنٹ کو تمام تجربے کرلینے چاہئیں، پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے، اب تیاریوں کا وقت گزر چکا ہے، کھلاڑیوں کو ایکسٹرا ٹریننگ کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :