کھیل
11 فروری ، 2015

وارم اپ میچ:زمبابوے نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے ہرادیا

وارم اپ میچ:زمبابوے نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے ہرادیا

لنکن...... ورلڈ کپ کرکٹ کے وارم اپ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کوبآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکانے میچ جیتنے کیلئے 280رنز کا ہدف دیا جو زمبابوے نے 3وکٹوں کے نقصا ن پر حاصل کرلیا، مساکدزا نے 117رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔لنکن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 279 رنز بنائے،کرونا رتنے58 ، جیون مینڈیس 51 جبکہ تھرانا مانے اور جے وردنے30 ،30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سین ولیمز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 45 اعشاریہ 2 اوورز میں تین وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔زمبابوے کی جانب سے مساکدزا نے 117 ،ٹیلر نے 63 اور ولیمز نے 51رنز بنائے۔

مزید خبریں :