11 فروری ، 2015
سڈنی .....ورلڈ کپ کرکٹ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے251رنز کاہدف دیا ہے۔سڈنی میں جاری میچ میں انگلش کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب احسان عادل نے دوسرے ہی اوور میں معین علی کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 4رنز بناسکے۔ہیلس اور بیلنس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 64رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا، اس موقع پر ہیلس 31 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔بیلنس نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔جو روٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85رنز بنائے۔ یوںانگلش ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر250رنز بناسکی۔یاسر شاہ نے 3، سہیل خان نے 2جبکہ احسان عادل ، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سےمطمئن ہیں،آج کی کامیابی کی صورت میںبھارت کےخلاف میچ میں اعتمادحاصل ہوگا ، بھارت کیخلاف میچ میں پورےاعتمادسےمیدان میں اُ تریں گے۔