11 فروری ، 2015
میلبورن........کرکٹ ورلڈ کپ 2015کے وارم اپ میچ میں میزبان آسٹریلیا نےمتحدہ ارب امارات کو 188رنز سےشکست دے دی ۔کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 304رنز بنائے اور ان کے 8کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔کینگروز کی جانب سے کپتان مائیکل کلارک جو کمر کی تکلیف سے فٹ ہو نے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھےانہوں نے64رنز اور ارون فنچ نے 61رنز کے ساتھ ٹیم کو 123رنز کا بہترین آغازفراہم کیا اور ساتھ ہی اسٹیون ا سمتھ کے 59رنز بھی نمایاں رہے۔ یو اے ای کی جانب سے کرشنا چندرن اور ناصر عزیز نے 3,3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 30اوورز میں 116رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،کینگروز کی جانب سے جوش ہیزل وڈ،پیٹ کمنس اور زیوئیر ڈورتھی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔