12 فروری ، 2015
روم..........اطالوی ٹینس کھلاڑی ڈینیل بریسیالی کو میچ فکسنگ کی تحقیقات تک چالیس دن کے لیے معطل کردیا گیا۔ اطالوی ٹینس فیڈریشن کے مطابق ، ڈینیل کے علاوہ اس کے ساتھی کھلاڑی پوٹیٹو اسٹاریس کے خلاف بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انہیں بھی چالیس روز کے لیے معطل کیا گیا ہے ۔ بریسیالی اور اسٹاریس کی سٹے بازوں کے ساتھ فون اور انٹرنیٹ پر ہونے والی گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف تفتیش شروع کی گئی تھی۔ گفت گو میں انہوں نے امریکی کھلاڑی اسکووِل جینکنز کے ہمراہ میچ فکس کرنے کی بات کی تھی۔ بریسیالی نے دوران تفتیش کئی میچوں کی فکسنگ کا اعتراف کیا تھا ۔ 2008 میں بھی بریسیالی اور دیگر پانچ اطالوی کھلاڑیوں کو جوا کھیلنے کے جرم میں معطلی کی سزا دی گئی تھی۔