12 فروری ، 2015
کراچی.........پیا من بھائے اور بے وفائی تمہارے نام، جیو کے ناظرین کے لئے دو تہلکہ خیز سیریلز کا آغاز ایک ساتھ ۔فسیح باری خان کی تحریر اور امین اقبال کی ہدایات پر مبنی اس ڈرامہ میں یاسر نواز واصف کے روپ میں ایک بد دماغ اور اکھڑ شوہر کے کردار نبھاتے سامنے آرہے ہیں۔ اس سیریل کا دوسرا مرکزی کردار عفت عمر کا ہے جو واصف کی بیوی صبا کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔یاسر نواز اور عفت عمر کے علاوہ نئِ سیریل بے وفائی تمہارے نام میں عمیر رانا اور منشا پاشا نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں جسے گیارہ فروری سے جیو کے ناظریں دیکھ سکتے ہیں ہر بدھ کی شب آٹھ بجے۔ ’’پیا مَن بھائے‘‘ ، جیو کی اس دوسری نئی پیشکش کی اہم کاسٹ میں سمیع خان، اُشنا شاہ اور رباب ہاشم شامل ہیں۔عاصمہ سیانی کی یہ تحریر دو بہنوں کے بارے میں ہے۔ علی فیضان کی ہدایت کردہ دو بہنوں کے گرد گھومتی اس ڈرامہ سیریل کی کہانی امیر خاندان سے آئے ایک شادی کے رشتے سے آگے بڑھتی ہے۔ نئِ ڈرامہ سیریل پیا من بھائے گیارہ فروری سے نشر کی جائے گی ہر بدھ اور جمعرات کی رات نو بجے صرف جیو ٹی وی پر۔