کاروبار
12 فروری ، 2015

نوکیا 215 ڈو ئل سم موبائل فون پاکستان میں متعارف کرادیا گیا

نوکیا 215 ڈو ئل سم موبائل فون پاکستان میں متعارف کرادیا گیا

کراچی..........ما ئیکروسافٹ مو بائل ڈیوا ئسزاینڈ سر وسز نے نوکیا215 ڈو ئل سم موبائل فون کی پا کستان میں د ستیابی کا اعلان کیا ہے،جو کہ انٹر نیٹ سرو س سے آراستہ نہایت ہی سستا تر ین مو با ئل فون ہے۔نوکیا 215 ڈو ئل سم پہلی بار مو با ئل خریدنے والوں کو انٹرنیٹ اور ڈ یجیٹل تجربات سے منسلک کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ مو بائل فون مناسب قیمت میںوسیع پیمانے پر لوگوں کی مائیکروسافٹ سر وسز تک رسائی ممکن بنائے گا۔نوکیا 215 ڈو ئل سم ڈ یجیٹل سر وسزاور مشہور و یب سائٹس تک لوگوں کی رسائی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ، انہیں Operaمنی برائوزر، Bing سرچ،MSN Weather، ٹوئیٹر اور فیس بک جیسی آن لائن سر وسزسے لطف اندوز کرتا ہے۔ صارفین فوری نوٹی فیکیشنزکے ذریعے فیس بک اور میسنجرکے استعمال سے اپنے دوست اور احباب سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مو بائل فون میں SLAM ایپلیکیشن کی مدد سے لوگ Bluetooth3.0 کو استعمال کرتے ہوئے ہینڈ فری کالز اور معلوماتی موادکا تبادلہ بھی کر سکیں گے۔نوکیا215 ڈوئل سم دیدہ زیب ڈایزئن، پائیداری اور شاندار بیٹری کے ساتھ لوگوںکے لیے با عث ِ خوشی ہے جس میں بلٹ اِن ٹارچ لائٹ، 20گھنٹے کا ٹاک ٹائم، 21دن تک چلنے والی شاندار بیٹری ،VGAکیمر ہ، تقریباً50گھنٹے کا ایم پی تھری پلے بیک اور 45 گھنٹے کا FM ریڈیوپلے بیک شامل ہے۔ نوکیا215 ڈوئل سم کی لائونچ کے موقع پر ما ئیکروسافٹ ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کے کنٹری جنرل منیجر کامران خان نے کہاکہ ہم اپنے سستے موبائل فونز اور ڈیجیٹل سروسز کے ساتھ پہلی بار لوگوں کی کثیر تعداد کو انٹر نیٹ سے منسلک کرنے کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کر رہے ہیں۔نوکیا215 ڈوئل سم ان لوگوں کے لیے شاندار ہے جو پہلی بار مو بائل فون استعمال کرنا چاہتے ہیں اور وہ جو سستے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیاجیسے فیس بُک اور میسنجر سے لطف اندوز ہو کر باخبر رہنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :