دنیا
13 فروری ، 2015

نئی دلی میں ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی اسکول پر حملہ

نئی دلی میں ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی اسکول پر حملہ

نئی دہلی.......بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں عیسائیوں کے اسکول پر ہندوانتہا پسندوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑکی جس کے بعد اسکول آج بند کردیا گیا۔بھارتی میڈیاکےمطابق ہندو انتہا پسندوں نے وسنت ویہار کے علاقے میں عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کیا اور پرنسپل کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔پولیس نے حملے کو ڈکیتی کی واردات قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے اورحملہ آور پرنسپل کے دفتر سے آٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ۔ حملے کے بعد آج اسکول بند کرکے بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا ہے ۔بھارت میں ایک سال کے دوران کسی عیسائی ادارے پر یہ چھٹا حملہ ہے۔

مزید خبریں :