کھیل
13 فروری ، 2015

اے ٹی پی ماسٹر ز: اینڈی ، وارینکا اور ٹومامس کوارٹر فائنل میں

 اے ٹی پی ماسٹر ز: اینڈی ، وارینکا اور ٹومامس کوارٹر فائنل میں

روٹرڈیم.........اے ٹی پی ماسٹر ز ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے، وارینکا اور ٹومامس برڈیخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔روٹرڈیم میں جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے نے وزیک پوسپی سل کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورینکا نے گیرلمو گارسیا لوپیز کو ٹھکانے لگایا۔اُن کی کامیابی کا اسکور سات چھ، چھ چار اور چھ دو رہا، ایک اور پری کوارٹرفائنل میں ٹوماس برڈیخ کو آندرے سیپی کو ہرانے کے لیے تین سیٹ تک مقابلہ کرنا پڑا۔ میچ کا اسکور چھ صفر، تین چھ اور چھ تین رہا، ایک اور میچ میں جائلز سمنز نے جیریمی چارڈی کو چھ چار اور چھ تین سے مات دی۔

مزید خبریں :