دنیا
13 فروری ، 2015

فلپائن میں عورتوں پر ظلم کے خلاف منفرد ریلی

فلپائن میں عورتوں پر ظلم کے خلاف منفرد ریلی

منیلا......فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں عورتوں پر ظلم کیخلاف منفرد انداز میں ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک خواتین نے رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔منیلا میں ہونے والی اس مظاہرےمیں 4ہزارطالبات،اسکول میں کام کرنےوالی خواتین اساتذہ اور راہباؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہرعمرکی خواتین نے رقص کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں شریک سب سے کم عمر بچی کی عمر 7 برس تھی جبکہ معمر ترین خاتون کی عمر 77 برس تھی۔ اس مظاہرے کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کی تنظیموں کو متحد کرکے عورتوں پر ظلم کے خاتمے کا مطالبہ اجاگر کرنا ہے۔

مزید خبریں :