دنیا
01 مئی ، 2012

متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات

 متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات

نیویارک…امریکا نے متحدہ عرب امارات میں جدید ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کردیئے ہیں۔ ایران نے خبر دار کیا ہے کہ اس اقدام سے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔غیر ملکی نیوزایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے متحدہ عرب امارات میں ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کردیئے ہیں۔ یہ طیارے الظفرہ ائر بیس پر پہنچائے گئے ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ امریکی ائر فورس کی ایک ترجمان میجر میری جونز نے ائر بیس یا ایران کا نام لئے بغیر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوب مغربی ایشیا میں ایف 22 طیارے تعینات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع جنرل احمد واحدی کا کہناہے کہ ایران لڑاکا جہازوں کی تعیناتی کو نفسیاتی جنگ کا حصہ تصور کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔

مزید خبریں :