انٹرٹینمنٹ
13 فروری ، 2015

انتظار ختم، جیو پر ’’انعام گھر پلس‘‘میں انعامات کی لوٹ سیل لگ گئی

انتظار ختم، جیو پر ’’انعام گھر پلس‘‘میں انعامات کی لوٹ سیل لگ گئی

کراچی.......ختم ہوگیا انتظار، جیو پر انعامات کی لوٹ سیل کا آغاز ہوگیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں ’’انعام گھر پلس‘‘ شروع ہو گیا، انتظار کی گھڑیاں بالآخر اختتام کو پہنچیں اور آج شام ساڑھے 7بجے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیو سے ایشیاکے سب سے بڑے تفریحی اور انعامات سے بھر پور فیملی شو ”انعام گھرپلس“ کا آغاز ہوا۔ پروگرام میں نت نئے گیمز اور ہلکے پھلکے سوالات پربیش قیمت انعامات دیے گئے ۔انعام گھر پلس ایک ایسے اچھوتے سفر کی شروعات ہے جس کی راہ میں بہت سے دلچسپ موڑ آئیں گے اور منزل پر پہنچنے والے کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ تاریخ ساز گیم شو کے لیے شاندار سیٹ تیار کیا گیا ہے جس کا ہر گوشہ فن کا نادرو نایاب نمونہ ہے۔ شاندار اور رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اِس عظیم الشان شو کا آغاز ہو۔شو میں صرف کاریں اور موٹر سائیکلز ہی نہیں بلکہ نولکھاہارسمیت لاکھوں روپے کے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے ،جہیز کی وجہ سے شادی میں تاخیر کا سامنا کرنے والی خواتین کو جہیز اور بے گھروں کو گھر مل جائے گا، اس کے علاوہ بھی ایسے کئی انعامات ہوں گے جو اس سے قبل کسی شو میں نہیں دیے گئے اور یہ انعامات ہاتھوں ہاتھ دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :