14 فروری ، 2015
میلبرن......ورلڈکپ کرکٹ کے پہلے ہی دن امپائر کی سنگین غلطی سامنے آئی ہے ،آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں امپائرکی جانب سے سنگین غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق فیصلہ ری ویو ہونے کی صورت میں اس گیند پردوسرا فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا،تاہم دوران میچ جیمز ٹیلر کو دیئے جانیوالے ری ویو کے دوران اینڈرسن کو امپائر نے رن آؤٹ قراردیدیا۔