14 فروری ، 2015
اسلام آباد........سوات، گلگت، غذر، چترال، مالا کنڈ ایجنسی، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، شانگلہ، اپر اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلےکی شدت5اعشاریہ 2ریکارڈکی گئی،جو 82کلومیٹرزیرزمین آیا ہے۔زلزلےکامرکزافغانستان اورتاجکستان کےسرحدی علاقےمیں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورڈ کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ان علاقوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔