پاکستان
01 مئی ، 2012

کوئٹہ میں بم دھماکا،2افراد ہلاک،11زخمی

کوئٹہ میں بم دھماکا،2افراد ہلاک،11زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بم دھماکے میں 2افراد ہلا ک اور 11زخمی ہو گئے۔ ایس پی سریاب کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جس کی وجہ سے4رکشوں اور سیکیورٹی ادارے کی گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا نشانہ بظاہر سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی تھی جو قریب سے گذر رہی تھی۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :