15 فروری ، 2015
ایڈیلیڈ........کرکٹ کی عالمی جنگ کے سب سے بڑےمقابلہ پاک بھارت ٹاکراشروع ،ایڈیلیڈ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی شاہین، دھونی الیون کودھونے کے لیے تیار ہیں ،بال پاکستان کا ہتھیار ہے تو بھارت کے پاس بلے کا وار ہے ۔ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے تمام میچوں میں بھارت فاتح رہا ہےاور اس بار پاکستان دنیا کے اس سب سے بڑے ایونٹ میں ہارکا سلسلہ توڑنےکے لیے پرعزم ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں اس بار بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتےہیں، کھلاڑی بھارت سے میچ کے دباؤ سے واقف ہیں،دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جذبات کو قابو میں رکھ کر کھیلنا ہوگا۔مصباح الحق کا کہناتھاکہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہے کون سا نہیں، اب اس سے فرق نہیں پڑتا، دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔ جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آسٹریلیامیں حالیہ شکستوں کا ٹیم پرکوئی دباؤ نہیں، میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کپتان کا کہناتھاکہ ہم ورلڈ چیمپئن ٹیم ہیں،ٹائٹل کادفاع کریں گے،اہم میچ ہے، ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔میچ جیت کرمثبت سوچ سے ٹورنامنٹ کاآغازکریںگے،ہمارےتمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں۔