پاکستان
01 مئی ، 2012

ن لیگ نے لانگ مارچ کیا تو اس سے بڑا مارچ ہم کرینگے، شرجیل میمن

ن لیگ نے لانگ مارچ کیا تو اس سے بڑا مارچ ہم کرینگے، شرجیل میمن

کراچی … پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شریف برادران 2 پہلوان ہیں جو اکھاڑے میں اتر آئے ہیں، جس کا مقصد ملک کو 90ء کی دہائی میں لے کر جانا ہے، مسلم لیگ (ن) لانگ مارچ کا ڈرامہ الیکشن کی وجہ سے کررہی ہے، انہوں نے لانگ مارچ کیا اس سے بڑا مارچ ہم کریں گے اور رائے ونڈ کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بابر اعوان آج کے بعد میرے وکیل نہیں ہوں گے، بابر اعوان خود معافی مانگ کر آئے ہیں تو میرا مقدمہ کیسے لڑیں گے، اخباری اطلاعات کے مطابق 8.6 ارب کی کرپشن مسلم لیگ (ن) نے کی ہے، نواز شریف 63 فیصد ملک پر حکمرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران دو پہلوان ہیں جو سیاسی اکھاڑے میں اتر آئے ہیں، جس کا مقصد ملک کو 90ء کی دہائی میں لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لانگ مارچ کا ڈرامہ الیکشن کی وجہ سے کررہی ہے، اگر وہ لانگ مارچ کریں گے تو اس سے بڑا مارچ ہم کریں گے ، شریف برادران میں اخلاقی جرأت ہوتی تو پرویز مشرف کے خلاف لانگ مارج کرتے، لانگ مارچ کے جواب میں رائے ونڈ کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :