پاکستان
15 فروری ، 2015

عزیربلوچ کو ایک دو روز میں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

دبئی......دبئی میں گرفتار لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیربلوچ کو ایک دو روز میں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کل سفارتخانےکےحکام سےملاقات کریں گے، سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے،وقت لگ سکتا ہے،ان ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستانی پولیس حکام کےپاس عزیر بلوچ سےتفتیش کااختیارنہیں۔

مزید خبریں :