پاکستان
01 مئی ، 2012

لیاری میں 8 سے 10 شرپسند ہلاک کردیئے، چوہدری اسلم کا دعویٰ

لیاری میں 8 سے 10 شرپسند ہلاک کردیئے، چوہدری اسلم کا دعویٰ

کراچی … لیاری کے علاقے افشانی گلی میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جبکہ علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، چوہدری اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ 75فیصد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا،فائرنگ کے تبادلے میں 8 سے 10 شرپسند مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے افشانی گلی میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، شرپسندوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند گاڑیوں پر دستی بموں اور راکٹوں سے حملے کئے جارہے ہیں جبکہ پولیس کو علاقے کے اندر گھسنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چیل چوک پر لیاری آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے لیاری کے 75 فیصد علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، اور فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کے 8 سے 10 ساتھی مارے گئے ہیں۔

مزید خبریں :