16 فروری ، 2015
نیلسن: ویسٹ انڈیزنے آئرلینڈکوجیت کیلیے305رنزکاہدف دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سمنز نے 102 رنز جبکہ ڈیرن سیمی نے 89 رنز اسکور کرکے آئر لینڈ کے لیےرنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔ ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی جلدی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم اس کے باوجود وہ ایک اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ آئرلینڈکےجارج ڈوکریل نے3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔قبل ازیں آئرلینڈنے ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا تھا۔ آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا ہے کہ میگاایونٹ کی بھرپورتیاری کی ہے، ہم اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے تسلیم کیا ہے کہ آئرلینڈکی ٹیم اپ سیٹ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔