16 فروری ، 2015
سیکسٹن اوول، نیلسن......ورلڈ کپ کرکٹ میں پول بی کے ایک میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے جیت کیلئے 305رنز کا نسبتاً مشکل ہدف دیا، جو آئرلینڈ نے 6 وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سمنز نے 102 جبکہ ڈیرن سیمی نے 89 رنز اسکور کرکے آئر لینڈ کے لیےرنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔ ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی جلدآؤٹ ہوگئے تھے تاہم اس کے باوجود وہ ایک اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر304رنز بنائے۔ آئرلینڈکےجارج ڈوکریل نے3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ آئرلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد انداز میں اننگز شروع کی ، اوپنرز نے71رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔اسٹرلنگ92، جوائس84اور اوبرائن کے 79رنز کی بدولت آئرلینڈ نے مطلوبہ ہدف 45اعشاریہ 5اوورز میں 6وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔اسٹرلنگ کا عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔