16 فروری ، 2015
ملتان.........صحرائے چولستان میں 10 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلے ختم ہوگئے۔جیپ ریلی میں خاتون ڈرائیور نے بھی شرکت کی ۔جیپ ریلی میں نادرمگسی نے میدان مارلیا جبکہ اسد کھوڑو دوسرے اورقاسم سعدی تیسرے نمبر پر رہے۔چولستان کے ریگستان میں ایک مرتبہ پھر 10 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ ڈرائیوروں نے 220 کلومیٹر طویل ٹریک پرایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی۔ 97 ڈرائیوروں میں ایک خاتون ڈرائیور نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ گاڑی دوڑائی۔گزشتہ سال کے فاتح میر نادر مگسی کی گاڑی کا ٹائر فنشنگ پوائنٹ سے 2کلو میٹر پہلے ہی پھٹ گیا ۔ مگر نادر مگسی نے پھٹے ہوئے ٹائر کے ساتھ ہی فنشنگ لائن عبور کرلی ۔220 کلومیٹر طویل ٹریک پر13 چیک پوسٹیں اور ایک مڈ بریک پوائنٹ بھی شامل تھا جہاں پرگاڑیوں کے لئے ری فیولنگ کی سہولت بھی موجود تھی ۔