دنیا
16 فروری ، 2015

داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے وڈیو جاری کردی

داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے وڈیو جاری کردی

قاہرہ.........شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے ایک وڈیو جاری ہے جس میں مبینہ طور پر لیبیا سے اغوا کیے جانے والے 21 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ان اِفراد کو گزشتہ برس دسمبر اور جنوری کے دوران اغوا کیا گیا تھا اور ان کا تعلق مصر کے قدیم عیسائی فرقے سے تھا۔وڈیو میں تمام مغویوں کو نارنجی لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جنہیں بعد ازاں قتل کردیا جاتا ہے۔دوسری جانب مصر کے صدر السیسی نے کہا ہے کہ 21 افراد کی ہلاکتوں کے خلاف ہم داعش کے خلاف بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :