16 فروری ، 2015
بارسلونا.......اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے لوانٹے کو پانچ صفر سے شکست دے دی ۔ میچ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کردیا۔کبھی رونالڈو آگےکبھی میسی کا پلڑا بھاری۔دنیا کے دو فٹ بال اسٹارز میں جاری ہے کانٹے کی جنگ۔اسپینش لیگ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کردیا۔لوانٹے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ برابر کردیا۔دونوں اسٹارز اسپینش لیگ میں تئیس ہیٹ ٹرک اسکور کرچکے ہیں۔یہ میسی کا بارسلونا کے لیے تین سو واں میچ تھا جو انھوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ سلیبریٹ کیا۔