16 فروری ، 2015
کراچی.......گزشتہ دوہفتوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہاتھ کھیچ کر رکھا۔عالمی انویسٹرز نے 6 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے حصص بیچ ڈالے ۔گزشتہ تین سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بدولت ملکی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی خاصی بہتر رہی۔تاہم اب مارکیٹ کی حالیہ تیزی کے باعث شیئرز کی بڑھتی قیمتوں سے منافع کے حصول کی خاطر غیر ملکی انویسٹرز کی جانب سے حصص کی فروخت دیکھی جارہی ہے ۔انڈیکس گزشتہ 6 روز میں بازار 886 پوائنٹس گنوابیٹھا جبکہ آج بھی ٹریڈنگ کے دوران 250 سے زائد پوائنس کی کمی ہونے سے 100 انڈیکس 33 ہزار 700 پوائنٹس سے بھی نیچے دیکھا گیا ۔