01 مئی ، 2012
سبی … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں 7 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا، اپیل کی سماعت 9 رکنی بینچ کرے گا، سپریم کورٹ میں ایک ایڈیشنل اور 2 ایڈہاک ججز لے رہے ہیں۔ سبی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جاتی ہے تو ہمارے پاس صرف 6 جج ہیں، مارشل لاء لگانے والے کہتے ہیں کہ آئین میں اس صورتحال کا نہیں بتایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا حل آئین کے آرٹیکل 181 اور 182 میں موجود ہے، ان آرٹیکلز کے تحت ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز لیے جاسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک ایڈیشنل اور 2 ایڈہاک جج لے رہے ہیں، ان ججز کو نئی صورتحال کے باعث لیا جارہا ہے، توہین عدالت کیس میں 7رکنی بینچ نے فیصلہ دیا، اپیل کی سماعت 9 رکنی بینچ کرے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ 9 رکنی بینچ میں 3 ججز بعض وجوہات کی بنا پر شامل نہیں ہوں گے، 9 رکنی بینچ میں شامل نہ کیے جانیوالے جج صاحبان کے نام نہیں لوں گا۔