پاکستان
01 مئی ، 2012

ایڈیشنل ججز کا تقرر، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 7 مئی کو اسلام آباد میں طلب

ایڈیشنل ججز کا تقرر، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 7 مئی کو اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد … جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 7 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، ایڈ ہاک اور ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 7 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک اور ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور ہوگا جبکہ ججز تقرری کی سفارشات پارلیمنٹ کی ججز تقرر کمیٹی کو بھجوائیں جائیں گی۔

مزید خبریں :