17 فروری ، 2015
کوئٹہ....... بلوچستان بھر میں میٹرک کےسالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے۔ نویں اور دسویں کے امتحانات میں صوبہ بھر سے 94ہزار طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر سعداللہ توخئی کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ صوبہ بھر میں 279امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئےبھی موثر اقدامات کرلئے گئے جبکہ امتحانی مراکز میں دفعہ 144نافذ ہوگی اور امتحانات کے دوران ارد گرد 100میٹر کے فاصلے میںکسی بھِی غیر متعلقہ شخص کی موجودگی ممنوع ہوگی۔ چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحانی مراکز کے اندر کتابیں، کاپیاں، موبائل، الیکٹرانک ڈکشنری یا کوئی بھی امدادی مواد لے جانے پر پابندی ہوگی۔