17 فروری ، 2015
حیدر آباد ...........حیدر آباد کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں میں مقابلے کے بعد 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ دونوں ڈاکو پولیس مقابلے، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کے قریب پولیس کو ڈاکووں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جس پر ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2ڈاکو ناگ اور محب ماچھی موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو پولیس مقابلے اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے حکومت سندھ نے 10لاکھ روپے انعام کی سفارش کی تھی۔ دونوں ڈاکووں سے ٹھٹھہ میں پولیس کانسٹیبل سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔