17 فروری ، 2015
پشاور......محکمہ جیل خانہ جات سے برطرف کئے گئے سینکڑوں ملازمین کا دھرنا منتشرکرنے کےلئے پولیس نےلاٹھی چارج کیا اور احتجاج کرنے والے کئی ملازمین کو حراست میں لےلیا ۔محکمہ جیل خانہ جات کے سینکڑوں برطرف ملازمین نے صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔ پولیس نے دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اورمظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کردی۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد ملازمین کو گرفتارکر لیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے سینکڑوں وارڈنرز صوبائی حکومت کی طرف سے برطرفی کے احکامات پر احتجاج کررہے تھے۔