01 مئی ، 2012
کراچی … وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری نے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری میں جن لوگوں کے پاس ہتھیار ہیں وہ ہتھیار پھینک کر مذاکرات کیلئے آگے آئیں۔ وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ امن بحال کرنے سے متعلق بعض انتظامی اقدامات آسان نہیں ہوتے، لیاری سے متعلق ایک اور تفصیلی اجلاس آج رات ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں جن لوگوں کے پاس ہتھیار ہیں وہ ہتھیار پھینک دیں اور مذاکرات کیلئے آگے آئیں۔