پاکستان
17 فروری ، 2015

متبادل سسٹم بنا لیا، اب بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہو گا، عابد شیر علی

متبادل سسٹم بنا لیا، اب بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہو گا، عابد شیر علی

حیدرآباد.......وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے متبادل سسٹم بنالیا اب ملک میں بجلی کا کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوگا اور کراچی کےعوام کو ایک میگاواٹ بجلی کی کمی نہیں کررہے۔ حیدر آبادکے سندھ میوزیم میں وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقائق بتائے،سو ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سدرن سوئی گیس،نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی اور پی ایس او نے حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کےلئے خوشخبری ہے کہ 2017ءتک پاکستان لوڈشیڈنگ فری ملک بن جائےگا،ہم نے ایسا متبادل سسٹم بنا لیا ہے کہ جس سے ملک میں اب کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :