17 فروری ، 2015
اسلام آباد ........اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے تحت سنگین غداری کیس میں شریک ملزمان کے خلاف حکومتی کارروائی روکنے کی درخواستوں پر وفاق اور پرویز مشرف کو جواب داخل کرانے کےلیے تین ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر کی جانب سے خصوصی عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل فیصل چوہدری جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے جواب داخل کرانے کے لیے تین ہفتے کی مہلت طلب کی جوعدالت نےمنظورکرلی۔