17 فروری ، 2015
کابل........آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبدالله عبدالله سے ملاقات ہوئی ہے۔دورانِ ملاقات آرمی چیف اور افغان صدر کاسرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مل کر دہشت گردی کی لعنت سےچھٹکارا پانے کے لیےکام کر رہے ہیں، افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہیں، ہم یہ جنگ لڑنے کیلئے افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے پاکستان اورافغانستان دونوں ہی متاثرہیں،جس سےجرأت مندی سےنمٹنےکی ضرورت ہے۔