17 فروری ، 2015
راولپنڈی.......ترک وزیراعظم احمد داؤد اوولو نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرکے خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پربات چیت کی۔آئی ایس پی آر کےمطابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوولو نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو کامیابیوں پرخراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی ترکی کی سیکیورٹی ہے،پاکستان کا جھنڈا ترکی کا جھنڈا ہے۔