17 فروری ، 2015
اسلام آباد........نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 24پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ مارچ کے بجلی کے بل اس ریلیف کے ساتھ آئیں گے۔ نیپرا ترجمان کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو مارچ کے مہینے کیلئے بجلی کے بلوں میں 3روپے 24پیسے فی یونٹ کا ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کراچی کے سوا ملک بھر کے صارفین پر اس کا اطلاق ہو گا۔